آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ جیتا ورلڈ کپ کا خطاب، ہندوستان کو دوسری بار فائنل میں دی شکست، ٹریوس ہیڈ کی سنچری


 ئی دہلی 44 دن اور 47 میچوں کے بعد دنیا کو ورلڈ کپ

2023 کی فاتح ٹیم مل گئی ہے ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان خطابی جنگ یکطرفہ ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 47 رنز بنا کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ لیکن ہٹ مین کی وکٹ گرنے کے بعد وراٹ کے علاوہ ٹاپ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا، جس کے بعد رنز کی رفتار میں دھیمی ہوگئی ۔

سلامی بلے باز شبھمن گل دوہرے ہندسہ کو بھی نہیں پہنچ سکے۔ اس کے علاوہ پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے شریس ایئر بھی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ ایئر صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم وراٹ کوہلی نے 63 گیندوں میں 54 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے بعد کے ایل راہل نے ٹیم کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ راہل نے 107 گیندوں میں 66 رنز کی انتہائی سست اننگز کھیلی، جس میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔ ان اننگز کی بدولت بلیو آرمی کسی نہ کسی طرح 240 رنز تک پہنچ گئی اور پوری ذمہ داری ہندوستانی ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کے کندھوں پر آ گئی

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan plans to transform optical fiber cable network into global digital gateway

Progress made on Pakistan-Iran gas pipeline project